اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

غلطی پر شرمندہ ہوں

غلطی پر شرمندہ ہوں

کراچی: سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر بلے باز سلمان بٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں ، میری خواہش ہے کہ کیریئر کے آخری سالوں میں قومی ٹیم میں موقع ملے اور اپنے پر لگے داغ دھو کر باعزت طریقے سے کرکٹ کی دنیا سے رخصت ہوں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سلمان بٹ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کیریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھا کر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔ ایک واقعہ ہو گیا جس کی سزا بھگت لی، غلطی کا اعتراف کر چکا ہوں اب ایک جرم میں دو سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے،میرے لئے کوئی اور قانون اور دوسروں کے لئے کوئی اور قانون ہے، میڈیا میرے کیس کو دیکھ کر میرے معاملے کو دیکھے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ کی عمر اس وقت33 سال ہے، قومی ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے ساتھ اسلام آباد کے خلاف میچ میں اوپننگ پارٹنر شپ میں 209 رنز جوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی سزا کاٹنے کے بعد مسلسل کارکردگی دکھا رہا ہوں اب ایک موقعے کا منتظر ہوں، میں نے گذشتہ تین سیزن سے جو کارکردگی دکھائی ہے اس کے مطابق میرٹ پر میری پاکستانی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔ اس وقت پاکستان کے جتنے بھی اوپنرز کھیل رہے ہیں میرا اسٹرائیک ریٹ سب سے بہتر ہے، بھارت کے خلاف اپنے آخری ون ڈے میں بھی 79 رنز بنا چکا ہوں۔ ڈومیسٹک میں تینوں فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں اور کارکردگی دکھا رہا ہوں اس بات کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے کہ مجھے کہاں کھلانا ہے۔ انتظار میں ہوں کہ سلیکٹرز مجھے بھی موقع دیں۔

loading...