اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

اظہر علی کی قومی ٹیم میں شمولیت پر غور شروع

اظہر علی کی قومی ٹیم میں شمولیت پر غور شروع

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اظہر علی کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کے امکانات روشن ہو گئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اوپنر بلے باز اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد ان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا باقاعدہ آغاز کراچی اور حیدر آباد میں ہو گیا۔ ایچ بی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے سوئی ناردرن گیس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اظہر علی نے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ مل کر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ 37 کے اسکور پر محمد حفیظ عمرگل کے ہاتھوں بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے تاہم اظہر علی نے خرم شہزاد کے ساتھ مل کر غیر معمولی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور عمرگل، عماد بٹ، عبدالرحمن، زوہیب خان اور احمد شہزاد کی بولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 229 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے، ذرائع کے مطابق اظہر علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ فٹنس ثابت کرنے کو کہا گیا تھا۔ ایچ بی ایل کے خلاف سنچری جڑنے کے بعد اظہر علی قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک بار پھر فیورٹ ہو گئے ہیں اور ان کا کیویز کے خلاف قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کا قوی امکان ہے۔

loading...