اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

لند ن: بر طانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ تاہم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ اختتام ہفتہ سے قبل اس سلسلے میں مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا 'مجھے پورا اعتماد ہے کہ یہ مذاکرت مثبت معاہدے پر منتج ہوں گے۔' پتہ چلا ہے کہ برطانیہ اور یورپی اتحاد کے درمیان مذاکرات برطانیہ کی مخلوط حکومت کی کلیدی پارٹی (ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی) ڈی یو پی کے آئرلینڈ کے سرحدی معاملات پر رعایت دینے پر انکار کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔ تھر یسا مے کی حکومت کو ڈی یو پی کے دس ارکان کی حمایت حاصل ہے اور یہ حمایت ان کی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
تھریسا مے کی جماعت کنزرویٹو پارٹی اکثریت میں نہیں ہے اور اہم ووٹنگ کے دوران اسے ڈی یو پی پر بہت انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ادھر آئر لینڈ کے وزیرِ اعظم لیوورادکر نے کہا ہے کہ معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ برطانیہ نے بارڈر سے متعلقہ معاملات پر ڈی یو پی کے دباؤ کے بعد اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے۔ انھوں نے ڈبلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'میں حیران اور مایوس ہوں کہ برطانوی حکومت نے اب اس مؤقف کو تبدیل کر دیا ہے جس پر آج دن کے اوائل میں اس نے رضا مندی ظاہر کی تھی۔'خیال کیا جاتا ہے کہ وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے اپنی حلیف جماعت ڈی یو پی کی رہنما آرلین فوسٹر سے بات کرنے کے لیے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر سے مذاکرات ختم کیے۔ پتہ چلا ہے کہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کے یورپی اتحاد کی کسٹمز یونین اور سنگل مارکٹ رہنے سے متعلق نام کے سوا تقریباً ہر بات پر تیار ہو گیا تھا۔ لیکن اس پر فوسٹر نے کہا کہ ان کی جماعت ایسے قواعد کو تسلیم نہیں کرے گی جو شمالی آئر لینڈ کو برطانیہ سے الگ کرتے ہوں۔ 'ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں وزیرِ اعظم تھریسا مے سے صاف صاف کہہ دیا گیا تھا کہ ڈی یو پی ایسے معاہدے پر تحفظات رکھتی ہے جس کے تحت جمہوریہ آئرلینڈ کو رعایات دینی پڑتی ہوں۔'یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 20 سے 30 کنزرویٹو ارکانِ پارلیمان ایسے ہیں جو مذاکرات میں پیش کیے جانے والے معاہدوں سے خوش نہیں ہیں۔

loading...