اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

کپور خاندان کا ایک چراغ گل ہو گیا

کپور خاندان کا ایک چراغ گل ہو گیا

ممبئی: بولی وڈ کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ششی کپور 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار کو 2014 میں چیسٹ انفیکشن ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیمار تھے۔ ششی کپور 1938 میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ انہوں نے 1941 سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا تھا۔ وہ پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے، ان کے بڑے بھائی راج کپور اور شمی کپور بھی بولی وڈ کے کامیاب اداکار رہے ہیں۔ انہوں نے 1961 میں فلم ’دھرم پترا‘ کے ساتھ اپنی زندگی کا پہلا مرکزی کردار ادا کیا، جس کے بعد وہ 160 فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 61 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ ہندوستان کی حکومت نے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا اور تین نیشنل ایوارڈز بھی ان کے نام رہے۔ ششی کپور نے امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جنہوں نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا۔ ان فلموں میں ’دو اور دو پانچ‘، شان اور ’دیوار‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ’ستیم شیوم سندرم‘، ’کبھی کبھی‘ جیسی فلموں میں بھی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ششی کپور نے اپنے پیچھے دو بیٹوں کرن کپور، کنال کپور اور ایک بیٹی سنجنا کپور کو چھوڑا۔

loading...