اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

امریکی اسکالر کا ممبئی حملہ کے حوالے سے انکشاف

امریکی اسکالر کا ممبئی حملہ کے حوالے سے انکشاف

واشنگٹن: امریکی اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبائے جانا تھا، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیتا ہے مگر یہ ایک غیر مسلح جدوجہد ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی بھارت میں لیڈر شپ تقریر پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے براک اوباما کے ممبئی حملہ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے اور ممبئی حملہ بھی بھارت کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔ انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بارے میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیتا ہے مگر یہ ایک غیر مسلح جدوجہد ہے۔

loading...