اشاعت کے باوقار 30 سال

خواتین ویٹ لفٹنگ میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ

خواتین ویٹ لفٹنگ میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ

لاہور: ویٹ لفٹنگ مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن صنف نازک نے یہ تاثر غلط ثابت کر دکھایا اور سرسٹھ ویں پنجاب گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نیشنل کوچنگ سنٹر میں ہونے والے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں خواتین کا ٹائٹل گوجرانوالہ اور مردوں کا ٹائٹل لاہور ڈویژن کے نام رہا۔ پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں مردوں کی سات اور خواتین کی تین ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ لڑکیوں میں آمنہ گجر، حافظہ اقرا اور فاطمہ شاہد جبکہ مردوں میں حسن علی، عبداللہ بٹ، محمد نعیم، اور شکیب بٹ نے گولڈ میڈل جیتے۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کرکٹ کی طرح ویٹ لفٹرز کی بھی سرپرستی کریتو بین الاقوامی سطح پر بھی میڈلز جیت سکتے ہیں۔

loading...