اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی ٹینس کھلاڑی جان آئزنر نے اپنا گھر بسا لیا

امریکی ٹینس کھلاڑی جان آئزنر نے اپنا گھر بسا لیا

نیویارک: امریکی ٹینس سٹار جان آئزنر نے اداکارہ میڈیسن میک کینلے کے ساتھ شادی کر لی۔ مقامی چرچ میں ہونے والی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں کے علاوہ کھلاڑی سام کیوری اور اسٹیو جانسن نے بھی شرکت کی۔ دونوں کی ملاقات دو ہزار گیارہ میں ہوئی تھی اور اس سال جون میں انہوں نے منگنی کر لی تھی۔ جان آئزنر کا کہنا ہے کہ وہ چند سال قریب رہنے کے باعث اپنی دلہن کے مزاج کو سمجھ گئے اور انہیں توقع ہے کہ نیا سفر ان کے لئے مزید خوشیاں لے کر آئے گا۔

loading...