اشاعت کے باوقار 30 سال

شاہد کپور نے اپنی بیوی کو سخت ناقد قرار دے دیا

شاہد کپور نے اپنی بیوی کو سخت ناقد قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فیشن اور سٹائل کے معاملے میں اپنی بیوی میرا راجپوت کو سخت ناقد قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ گھر کے اندر میری بیوی میرا راجپوت میری سخت ناقد ہے، میں فیشن اور سٹائل کے معاملے میں ان سے مشورے لیتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خود کو کبھی بھی زیادہ سٹائلش نہیں سمجھا لیکن شادی کے بعد میرا فیشن کا انداز اور طریقہ کار بدل گیا ہے۔ شاہد کپور نے بتایا فلم موسم کی عکس بندی کے دوران سونم کپور نے مجھے فیشن ٹپس دیں اب اس معاملے میں اپنی بیوی سے مشورے لیتا ہوں۔ اپنی فلم پدماوتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ فلم بہت خاص ہے، اس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا بہت ہی اچھا لگا۔

loading...