اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

ہر سال 1600 بھارتی فوجی بغیر جنگ کیے مر جاتے ہیں

ہر سال 1600 بھارتی فوجی بغیر جنگ کیے مر جاتے ہیں

نئی دہلی: ہر سال بھارت کے 1600 فوجی بغیر جنگ کیے مر جاتے ہیں، ٹریفک حادثات، خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے لگیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد جنگی میدان، انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔ 2014 میں بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2016 میں جنگوں میں 112 اہلکار جبکہ حادثات، خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث ایک ہزار 480 اہلکار مارے گئے۔ رواں سال 80 اہلکار جنگ میں اور 1060 عام حالات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

loading...