اشاعت کے باوقار 30 سال

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اکلوتے فرزند انتقال کر گئے

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اکلوتے فرزند انتقال کر گئے

پیرس: سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا اکلوتے فرزند عابد عزیز لندن کے ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں، عابد عزیز کئی سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جرمنی میں جاری تھا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے فرزند عابد عزیز کئی سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جبکہ ان کا علاج جرمنی میں جاری تھا۔ عابد عزیز آج رائل فری ہسپتال پونڈ سٹریٹ لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے پسماندگان میں ایک 9 سالہ بیٹی اور اہلیہ چھوڑی ہیں۔ عابد عزیز کی نماز جنازہ کل بروز پیر دن 12 بجے بعد از نماز ظہر سنٹرل مسجد ریجنٹ پارک لندن میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین مشرقی لندن کے علاقہ الفورڈ کے مقامی قبرستان گارڈن آف پیس میں ہو گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی اولاد میں 2 بیٹیاں ماہا عزیز اور لبنیٰ عزیز ہیں جبکہ عابد عزیز ان کے اکلوتے فرزند تھے۔

loading...