اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

میری صدارتی مہم اور روس میں کوئی گٹھ جوڑ نہیں تھا

میری صدارتی مہم اور روس میں کوئی گٹھ جوڑ نہیں تھا

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اصرار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ کے دوران ان کی صدارتی مہم اور روس کے درمیان کوئی ساز باز اور تعاون نہیں تھا۔ ٹرمپ نے کہا ’’کوئی گٹھ جوڑ نہیں تھا۔‘‘ اور یہ بیان ایک روز بعد آیا جب قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے خصوصی پراسیکیوٹر رابرٹ مولر کی روسی مداخلت کی تفتیش میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مائیکل فلن نے روسی سفیر کے ساتھ اپنے رابطوں کے بارے میں ایف بی آئی کے سامنے جھوٹ بولنے کا اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

loading...