اشاعت کے باوقار 30 سال

ماہی گیر کشتی، آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

ماہی گیر کشتی، آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

سئیول: جنوریا کوریا کی مغربی ساحل پر ایک ماہی گیروں کی کشتی ٹینکر کے ساتھ ٹکرانے اور ڈوبنے کے بعد کم از کم 13 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے‘ یہ بات ملک کی کوسٹ گارڈ زنے بتائی ہے۔ سییون چانگ ون نامی ماہی گیری کشتی پر 20 مسافر اور 2 سیلرز سوار تھے جو مچھلیاں پکڑنے کے ٹور پر نکلے ہوئے تھے جب یہ پورٹ سٹی انچیون کے قریب سمندر میں صبح 6 بجے کے قریب 336 ٹن فیول ٹینکر کے ساتھ ٹکرائی۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق 13 لوگ ہسپتال بھیجے جانے کے بعد مرے ہوئے پائے گئے یا مر چکے تھے‘ 7 دیگر افراد کا مختلف ہسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے جبکہ کشتی کے کپتان سمیت 2 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ ٹینکر پر موجود افراد کے حوالے سے کسی کے زخمی یا مرنے کی کوئی رپورٹ نہیں۔ ٹی وی فوٹیج میں ماہی گیری کشتی کو تیز لہروں میں ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے عرشے پر سرچ جاری رکھی جس کا ایک حصہ پانی کے اوپر بھی دکھائی دے رہا تھا۔ سیؤل کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ تمام مسافر لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے اور بہت سے افراد سردی کے باعث مشکلات کا شکار دکھائی دیتے تھے۔ جنوبی کوریا میں ماہی گیری کی سیاحتی کشتیوں کے خوفناک واقعات اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اتوار کے روز ہونے والا حادثہ دسمبر 2015 کے بعد ہونے والا سب سے بدترین ہے جب ایک ماہی گیری کشتی سیاحتی جزیرے جیجو کے جنوب میں الٹی ہو گئی تھی۔

loading...