اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

اسلام آباد: پاکستان چا ئے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور سالانہ 50 ارب روپے چائے کی درآمد پر خرچ کئے جاتے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 1.5 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چائے کاشت کی جا سکتی ہے جب کہ اس میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ کو نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ء4 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 22 ارب روپے مالیت کی 93 ہزار 500 میٹرک ٹن کالی چائے جب کہ 10 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 450 میٹرک ٹن سبز چائے درآمد کی ہے۔ چائے کی قومی پیداوار میں اضافہ سے درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے۔

loading...