اشاعت کے باوقار 30 سال

جاپانی بادشاہ 2019ء میں تخت سے دست بردار ہو جائیں گے

جاپانی بادشاہ 2019ء میں تخت سے دست بردار ہو جائیں گے

ٹوکیو: جاپان کے مقبول بادشاہ آکیٓ ہیٹو 30 اپریل 2019ء کو تخت سے دست بردار ہو جائیں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم مئی 2019ء سے ان کے بیٹے ولی عہد نارو ہیٹو تخت نشین ہو جائیں گے۔ جاپانی بادشاہ کی تخت سے دستبرداری کا فیصلہ جمعہ کو ہونے والی امپیریل ہاؤس کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شینزو ابے نے کی۔ جاپانی بادشاہ نے اگست 2016ء میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ امپیریل ہاؤس کونسل کے فیصلوں کی منظوری وزیر اعظم کی کابینہ کے آٹھ دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔

loading...