اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

دل کے دورے سے قبل خبردار کرنے والی ایپ

دل کے دورے سے قبل خبردار کرنے والی ایپ

نیویارک: ٹیکنالوجی فرم ایپل نے ایسی ایپلی کیشن تیارکی ہے جو دل کے دورے سے قبل ہی آپ کو خطرے کا الرٹ جاری کردے گی۔ کمپیوٹر اور آئی فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے ایک موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جو ایپل واچ (دستی گھڑی) سے ڈیٹا حاصل کر کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پر صارف کو فوری آگاہ کرے گی، جیسا کہ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا دل کے دورے کا ایک بڑا سبب ہے، اس ایپلی کیشن کا نام ’’ ایپل ہارٹ اسٹڈی‘‘ رکھا گیا ہے جو کہ ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر سے ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔
ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسرجیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیار کرنے کے لیے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اور فوری نشاندہی ہو سکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کر کے نہ صرف ہم لوگوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔
یہ ایپلی کیشن یو ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جو کہ ایپل واچ سیریز ون یا بعد کے ماڈلز میں انسٹال ہو سکے گی، یہ ایپ ہارٹ ریٹ (فی منٹ دل کی دھڑکن) اور دھڑکن کے درست یا بے ترتیب ہونے کے عمل کو نوٹ کرتی ہے۔
اگرسب کچھ درست ہے تو گھڑی میں گرین لائٹ جلے گی جب کہ غیر معمولی صورت حال میں گھڑی کی لائٹ فلشنگ (جل بجھ) کرنے لگے گی جس کے بعد ایپل واچ اور آئی فون میں ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جو آپ کو اس غیر معمولی صورت حال سے آگاہ کرے گا۔
ایپل کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس ایپ کی مدد سے آپ کو مفت ڈاکٹری مشاورت اور ای سی جی (الیکٹرو کارڈیو گرام) کی مفت سہولت حاصل ہوسکے گی۔

loading...