اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

جاپان کے شہنشاہ کا تخت چھوڑنے کا اعلان

جاپان کے شہنشاہ کا تخت چھوڑنے کا اعلان

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہنشاہ اکی ہیٹو 30 اپریل 2019 کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہنشاہ اکی ہیٹو کے دستبردار ہونے کے بعد اگلے ہی روز ان کے بڑے بیٹے اور ولی عہد نارو ہیٹو جاپان کے نئے شہنشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری کی تاریخ کا فیصلہ جمعے کو ایمپیریل ہاوس کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جو جاپان میں شہنشاہیت کے امور کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ تراسی سالہ شہنشاہ اکی ہیٹو نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ بہت بوڑھے اور کمزور ہو گئے ہیں جس کے باعث انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ جن سے ان کی صحت پر فرق پڑا ہے۔ شہنشاہ کی جانب سے تخت سے دستبردار ہونے کے عندیے کے بعد جاپان کی پارلیمان نے رواں سال ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت شہنشاہ اکی ہیٹو کو رضاکارانہ طور پر تخت سے علیحدہ ہونے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ تاہم اس قانون کا اطلاق مستقبل کے کسی شہنشاہ پر نہیں ہو گا۔ پارلیمان نے شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری کی تاریخ کا انتخاب ایمپیریل ہاوس کونسل پر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی سربراہی وزیرِ اعظم شنزو ایبے کرتے ہیں۔ کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم ایبے نے کہا کہ کونسل نے شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری کے لیے 30 اپریل 2019 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

loading...