اشاعت کے باوقار 30 سال

دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس کا آغاز

ٹیکساس: جنوبی امریکا میں واقع ملک پرو کے ریگستان میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریگستان میں ہونے والی اس سالانہ میراتھن ڈیس سیبلز میں شرکا کو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑنا ہے جب کہ ان کے کاندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھاری بیگز بھی موجود ہیں۔ دنیا کی اس مشکل ترین ریس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 300 ایتھلیٹس کو ریت پر 6 مرحلوں میں 250 کلو میٹر کا فا صلہ طے کر نا ہے۔ واضح رہے کہ 28 نومبر سے شروع ہونے والی یہ میراتھن 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔

loading...