اشاعت کے باوقار 30 سال

جاپان کا جہانگیر خان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف

جاپان کا جہانگیر خان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف

ٹوکیو: جاپان نے سکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے انہیں بہت جلد دورہ جاپان کی دعوت بھی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ سکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 555 میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے, انہوں نے عالمی کھیل سے 1993سے ریٹائرمنٹ لی۔ اپنے کئیرئیر میں انہوں نے 2 گھنٹے 46 منٹس پر مشتمل، دنیا کے دوسرے بڑے دورانیے کامقابلہ کیا۔

loading...