اشاعت کے باوقار 30 سال

نیپرا نے بجلی سستی کر دی، نوٹیفیکیشن جاری

نیپرا نے بجلی سستی کر دی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 25 پیسے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا اور نہ ہی زرعی صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق ہو گا۔ نیپرا نے ہدایات کی ہیں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں دسمبر کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دیں۔ نیپرا کے مطابق نوٹی فکیشن کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لیے ہے، لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

loading...