اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا گزشتہ رات بارہ بجے سے اطلاق ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مںظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔ حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گیا ہے۔

loading...