اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

پرنس ہیری کی شادی میں پہلی رکاوٹ سامنے آ گئی

پرنس ہیری کی شادی میں پہلی رکاوٹ سامنے آ گئی

لندن: آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی شادی میں پہلی رکاوٹ کھڑی ہو گئی۔ برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی امریکی اداکارہ میگن مارکل سے منگنی کی خبروں نے بین الاقوامی میڈیا میں دھوم مچا دی تھی۔ ہیری نے میگن سے منگنی تو گزشتہ ماہ کی تھی تاہم اس منگنی کے چرچے کئی ماہ سے جاری تھے۔ منگنی کے بعد پرنس ہیری نے ٹوئٹر پر اپنی اور میگن کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں آئندہ سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ ابھی تک تو دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی تھی تاہم اب شادی کی پہلی رکاوٹ سامنے آ گئی ہے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ کی اپنے چھوٹے پوتے پرنس ہیری کی شادی میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملکہ کو پرنس ہیری کی ہونے والی دلہن اداکارہ میگن کے پہلے سے شادی شدہ ہونے پر اعتراض ہے اور وہ ایک طلاق یافتہ خاتون کی دوسری شادی میں شرکت کرنے پر بہتر محسوس نہیں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئین الزبتھ چرچ آف انگلینڈ کی سربراہ بھی ہیں جہاں یہ سکھایا جاتا ہے کہ شادی زندگی بھر کا ساتھ ہے اور طلاق کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔رپورٹس کے مطابق یہ میگن کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2011 میں ہالی ووڈ پروڈیوسر تریور انگیلسن سے شادی کی تھی جو دو سال تک قائم رہی تھی بعد ازاں اس کا اختتام 2013 میں علیحدگی پر ہوا تھا۔

loading...