اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 54 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں سے 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہو کر 6 ارب 14کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر آ گئے۔ جب کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک کرور 75 لاکھ ڈالر کمی سے 19 ارب 69 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

loading...