اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

لاہور: کچھ لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کا جنون ہوتا ہے اور اس جنون میں ملک کا نام روشن کرنے کا جذبہ بھی شامل ہو جائے تو سونے پر سہاگہ ہو جاتا ہے۔ کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی سلمان چوہدری بھی ایک ایسے ہی نوجوان ہیں، جنہیں ارتھ اینڈ اسپیس سائنس میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے پر کینیڈا کے سب سے بڑے تعلیمی اعزاز، 'کوئینز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ سلمان نے جہاں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، وہیں ان کے والدین بھی بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش اور نازاں ہیں۔ سلمان کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کینیڈا کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا، جس پر وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹاپ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں ان کے بڑوں کی دعاؤں سے ملا ہے اور وہ اس محنت کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں یہ کوئینز ایوارڈ کینیڈا کے دو وزرائے اعظم "کم کیمبل" اور "پیئر ٹروڈو" نے حاصل کیا تھا۔

loading...