اشاعت کے باوقار 30 سال

جان سینا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جان سینا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سڈنی: ٹینس، ایتھلیٹکس اور فٹ بال کے عالمی ستاروں کو کرکٹ کے میدانوں میں ان ایکشن دیکھا جاتا رہا ہے، راجر فیڈرر اور یوسین بولٹ کئی مرتبہ دنیا کے کئی کرکٹ میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے ہیں تاہم اب ان تازہ ترین ستاروں میں شامل ہونے والا بڑا نام ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کا ہے جنہیں آسٹریلیوی ڈومیسٹک بگ بیش ٹورنامنٹ کی فرنچائز سڈنی تھنڈرز کے نیٹس میں بیٹ تھامے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا، اس موقع پر سابق کینگرو آل رانڈر شین واٹسن بھی ان کے ساتھ نظر آئے ۔اس موقع پر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ وہ جان سینا کو بطور ہارڈ ہٹر کھلانا چاہیں گے اور انہیں مخالف کھلاڑیوں پر رعب جمانے کے لیے استعمال کریں گئے۔

loading...