اشاعت کے باوقار 30 سال

وتسل شیٹھ اور ایشیتا دتا رشتہ ازدواج میں منسلک

وتسل شیٹھ اور ایشیتا دتا رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی: بھارتی ٹی وی اور فلم اداکار وتسل شیٹھ اور ایشیتا دتا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلموں کے بعد ڈرامہ سیریل ’’حاصل‘‘ سے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار وتسل شیٹھ اور ایشیتا دتا منگل کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں اداکاروں نے 2016ء میں ٹی وی سیریل ’’رشتوں کا سوداگر۔بازیگر‘‘ میں اکھٹے کام کیا اور چند عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں بالی وڈ اداکار اجے دیوگن، کاجول، تنوشری دتا، بوبی دیول، سہیل خان، اپوروا لکھیا اور دیگر نے شرکت کی۔

loading...