اشاعت کے باوقار 30 سال

ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران شادی کی پیشکش

ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران شادی کی پیشکش

استنبول: روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران ایک مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کھیل شروع کر رہی تھیں کہ سٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے درمیان ان کے مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ اس دوران مداح نے ماریہ سے پوچھا کے کیا مجھ سے شادی کرو گی؟ اس پر ماریہ بھی خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر شاید کا جواب دے ڈالا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

loading...