اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی شہزادہ مطعب بن عبداللہ رہا

سعودی شہزادہ مطعب بن عبداللہ رہا

ریاض: گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کر دیا گیا ہے جب کہ شہزاد مطعب کے علاوہ مزید تین افراد نے بھی ڈیل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ مطعب کو گزشتہ دنوں کرپشن کے خلاف کارروائی کے دوران دیگر شہزادوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

loading...