اشاعت کے باوقار 30 سال

تضحیک کا نشانہ بننے والی لڑکی سپر ماڈل بن گئی

تضحیک کا نشانہ بننے والی لڑکی سپر ماڈل بن گئی

نیو اڈا: امریکی ریاست نیواڈا میں چھوٹے قد والی لڑکی جسے لوگ مذاق کا نشانہ بناتے تھے سپر ماڈل بن گئی ہے۔ 21 سالہ ڈریو پریسٹا کا قد 3 فٹ چار انچ یعنی محض ایک میٹر کے لگ بھگ ہے، اس کے گھر کا کوئی بھی فرد اس جیسا نہیں، اسی وجہ سے اسے بچپن سے ہی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ان حالات کے باوجود پریسٹا کے عزم و ہمت میں کوئی کمی نہ آئی اور اس نے کبھی بھی لوگوں کی باتوں کو اپنے خوابوں کے آڑے نہیں آنے دیا۔ ڈریو پریسٹا نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ فیشن انڈسٹری ہر شخص کو قبول کرے، ہر شخص ریمپ پر جلوہ گر ہو چاہے وہ وہیل چیئر پر ہی کیوں نا ہو۔

loading...