اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ میرا کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

اداکارہ میرا کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

لاہور: فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں جسے مکمل کرنے کے بعد 2018 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں حصہ لوں گی۔ اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ ہسپتال کے لئے سیالکوٹ میں ملنے والی زمین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یہاں سے دور ہے، میں اتنی دور نہیں جا سکتی، اس لئے لاہور میں زمین تلاش کر رہی ہوں۔

loading...