اشاعت کے باوقار 30 سال

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی کیٹ واک

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی کیٹ واک

ممبئی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین کی کیٹ واک کا انعقاد کیا گیا۔ کیٹ واک کا مقصد آگاہی پیدا کرنا اور متاثرہ خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنا تھا۔ واک کا انعقاد میک لو ناٹ سکیرز نامی ادارے نے کیا جسے پاور واک فیشن شو کا نام دیا گیا۔ شو میں نو خواتین نے حصہ لیا جنہیں زندگی کو تہہ و بالا کر دینے والے حملوں کا سامنا رہا تھا۔ تقریب کے لئے ملک بھر سے بیس ڈیزائنر نے ملبوسات عطیہ کئے تھے۔ یہ ملبوسات ان متاثرہ خواتین کے لئے رقم جمع کرنے کی غرض سے نیلامی کے لئے پیش کئے گئے تھے۔ خواتین کے لئے کام کرنے والی مذکورہ تنظیم کی بانی ریا شرما کا کہنا تھا کہ پاور واک کا یہ آئیڈیا ان خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا اگر یہ خواتین ایک ہجوم کے سامنے کیٹ واک کر سکتی ہیں تو یہ کسی بھی مشکل پر قابو پا سکتی ہیں۔

loading...