اشاعت کے باوقار 30 سال

ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران شادی کی پیشکش

ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران شادی کی پیشکش

استنبول: روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کو ان کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ یہ کھیل ترکی کے شہر استنبول میں کھیلا جا رہا تھا۔ ایک وقت میں دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی رہنے والی ماریہ کھیل شروع کر رہی تھیں کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے درمیان ان کے مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔اس دوران مداح نے ماریہ سے پوچھا کے کیا مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر وہاں موجود سب ہی افراد بہت زور سے ہنسنے لگے۔ اس پر ماریہ بھی خاموش نہیں رہیں، اور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر شاید کا جواب دے ڈالا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں جب ماریہ شراپووا کو ان کے میچ کے دوران شادی کی پیشکش کی گئی ہو۔ اس سے قبل 2012 میں ایک میچ کے دوران ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟ تاہم اس وقت ماریہ نے اپنے کھیل پر فوکس کرتے ہوئے سب کے سامنے اس پیشکش سے انکار کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 2016 میں ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ماریہ شراپوا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔ ان کا ٹیسٹ 2016 کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کے دوران لیا گیا تھا جب ان کے ٹیسٹ کے نمونوں میں میلڈونیم نامی متنازع دوا پائی گئی تھی۔ ماریہ شراپووا نے اس پابندی کے خلاف اپیل کا اعلان بھی کیا تھا۔ جبکہ رواں سال ماریہ شراپووا کی اپیل مانتے ہوئے ان پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔

loading...