اشاعت کے باوقار 30 سال

روہنگیا مہاجرین کی تعداد 6 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی

روہنگیا مہاجرین کی تعداد 6 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی

رنگون: میانمار سے بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 624,000 تک جا پہنچی۔ اقوام متحدہ کے کوارڈی نیشن برائے انسانی ہمدردی کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق 25 اگست سے اب تک 624,000 روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ہر دن اوسطا 430 روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش میں داخل ہوئے۔ یہ تعداد اس سے گزشتہ ہفتہ کی نسبت کم ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا باشندے روہنگیا سالویشن آرمی کے باغی اراکان کی جانب سے پویس پوسٹوں پر 25 اگست کے حملوں کے بعد میانمار کی شمالی ریاست راخائن میں اپنے گھروں سے فرار ہو کر اس وقت ہمسایہ بنگلہ دیش پہنچنا شروع ہوئے جب حکومت اور چوکس گروہوں نے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کیں۔ بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے معائدوں کی رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ لوگ اس قابل ہوں کہ وہ نہایت محفوظ اور باوقار انداز میں اس جگہ واپس جا سکیں جہاں سے وہ آئے ہیں۔نسلی روہنگیاء مسلمانوں کو میانمار کی اکثریتی بدھ قوم شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔

loading...