اشاعت کے باوقار 30 سال

ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے

ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز اد ے رہا ہے

انقرہ: کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ او آئی سی میں مبصر کا سٹیٹس رکھنے والی این جی اوز مقبوضہ کشمیر میں جا کر مظلوم کشمیریوں کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام کریں، ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کی قائم کردہ تنظیم ایسام ترکی میں کشمیر پر عالمی کانفرنس کا اہتمام کرے، ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز اد ے رہا ہے امت مسلمہ کشمیریوں کی مدد کرے، مسلم دنیا کی سب سے بڑی ریلیف این جی او جان سو بھی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کی مدد کرے اور اپنا وفد بھیجے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم دنیا کی سب سے بڑی این جی او جان سو کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر این جی او کے چیئرمین ڈاکٹر مصطفی سے ملاقات کے دوران کیا، دریں اثناء عبد الرشید ترابی نے ایسام کے ہیڈ کوارٹر کو دورہ کیا اور ایسام کے چیئرمین استاد رجائے کوتان سے اہم ملاقات کی، سعادت پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا برادر حسن بلتمز کے ساتھ ملاقات کی، ترکی میں احیائے اسلام کی تحریک برپا کرنے والے عظیم قائد پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین کے صاحبزادے فاتح اربکان سے ملاقات کی، دورے کے دوران ترکی کے اہل دانش جامعات کے وائس چانسلرز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، ان مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اہل کشمیر اپنے بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر ہمارے مسئلے کو اجاگر کریں گے، عالمی فورمز پر ہمارے مسئلے کے حوالے سے ہماری حمایت کریں گے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کر رہا ہے کاروبار زندگی مفلوج ہے کھیت اور کھلیان ویران کر دئے گے ہیں ان حالات میں کشمیری بھائیوں کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ان مواقعوں پر ترکی کے قائدین نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی آزاد کشمیر دورے کی دعوت قبول کی اور کہا کہ ترکی عالمی فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

loading...