اشاعت کے باوقار 30 سال

سویڈن کے سیاستدان کی مسلمانوں کے خلاف دشنام طرازی

سویڈن کے سیاستدان کی مسلمانوں کے خلاف دشنام طرازی

سٹاک ہوم: مسلمان مکمل طور پر انسان نہیں ہیں، سویڈن کے سیاستدان کی مسلمانوں کے خلاف دشنام طرازی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن کے سیاستدان کے اس بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمان مکمل طور پر انسان نہیں ہیں۔ اینٹی امیگریشن سویڈن ڈیموکریٹس کے مارٹن سٹریڈ نے اپنی پارٹی ایس ڈی نیشنل کانگریس کے وفاداران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ کلمات کہے۔ پارٹی کے دیگر ممبران نے سٹریڈ کے اس بیان کے بعد اُن سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جنہیں پارٹی سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ متعدد مقامی ذرائع کے مطابق سٹریڈ نے اپنی ہتک آمیز تقریر میں یہ بتایا کہ انسانیت کے 1 سے لے کر 100 تک درجات ہیں جن میں مسلمانوں کو رکھ سکتے ہیں اور مسلمان 100 فیصد انسان نہیں ہیں۔ اس میزان پر تمام مسلمان کہیں نہ کہیں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں جس دوران وہ 100 فیصد مسلمان ہیں۔ تقریر کے دوران انہیں کئی لوگوں نے تضحیک کا نشانہ بھی بنایا۔ ان پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کو اسلام سے آزاد کرانے کے درپے ہیں۔ سٹریڈ کی اس ہتک آمیز تقریر کو سویڈش براڈ کاسٹر ایس وی ٹی نے ریکارڈ کر کے آن لائن نشر کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ عام لوگوں کو سویڈن کے ڈیموکریٹس کا مکروہ، نسل پرست اور دہشت گرد چہرہ دِکھایا جائے۔

loading...