اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی عرب میں یومیہ 70 ملین ریال کے کھانے کا ضیاع

سعودی عرب میں یومیہ 70 ملین ریال کے کھانے کا ضیاع

ریاضَ: سعودی عرب کی سماجی تنظیم ’’خیرات‘‘ کی چیئر پرسن نورہ العجمی نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 70 ملین ریال کی خوراک ضائع کی جا رہی ہے اور کھانا ضائع کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی سماجی تنظیم ’’خیرات‘‘ کی چیئر پرسن نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں روزانہ 70 ملین ریال کی خوراک ضائع کی جا رہی ہے جن میں سب سے زیادہ بوفے والے کھانا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ تقریبات میں ذبح کئے جانے والے جانور پھینک دیے جاتے ہیں اور ضائع شدہ خوراک اتنی ہوتی ہے کہ ریاض کے پورے باشندے سیر ہو کر کھا سکتے ہیں۔ چیئر پرسن نے کہا کہ مذکورہ اعداد و شمار عالمی تنظیم فا کے جاری کردہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے 90 فیصد گھروں کے لوگ روزانہ بچ جانے والی خوراک باہر پھینک دیتے ہیں۔

loading...