اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں

مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں

ریاض: ریاض میں اسلامی اتحاد افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد انسداد دہشت گردی کے لئے ہے کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں۔سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا, افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، تاہم ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

loading...