اشاعت کے باوقار 30 سال

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصویر کھینچنے پر پابندی

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصویر کھینچنے پر پابندی

ریاض: سعودی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں تمام غیر ملکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی آنے والے اپنے معتمرین اور عازمین حج کو منع کریں کہ اپنے موبائل یا کیمروں سے سلیفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں تصاویر و ویڈیوز پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کہ معتمرین اور حجاج کرام اپنا قیمتی وقت تصویروں پر ضائع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل پیدا ہو جاتا ہے، چونکہ زائرین مسجد حرام اور مسجدنبوی کے اندر اور باہر تصاویر لیتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے لہذا تمام زائرین لاگو کئے گئے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون، کیمرے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

loading...