اشاعت کے باوقار 30 سال

حزب اللہ اور اسرائیل کی کشیدگی شدید ہو سکتی ہے

حزب اللہ اور اسرائیل کی کشیدگی شدید ہو سکتی ہے

نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنم لینے والی نئی کشیدہ صورت حال شدید ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ گوٹیرش نے اسرائیل اور حزب اللہ کے رہنماؤں سے یہ بھی کہا کہ وہ جارحانہ بیانات سے بھی اجتناب کریں۔ ادھر سلامتی کونسل کو گزشتہ روز پیش کی جانے والی رپورٹ میں حزب اللہ پر الزام لگایا گیا کہ وہ اسلحے کی ٹرانسفر کو باقاعدہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ امراہم ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل سن 2006 میں جنگ کر چکے ہیں۔

loading...