اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں

جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں

برلن: جرمنی میں رواں برس کے عام انتخابات کے بعد ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی ہے۔ چانسلر میرکل کی مخلوط حکومت سازی کی پہلی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی شمالی ریاست میکلنبرگ فورپومیرن کے شہر کوئلنگزبورن میں تقریر کرتے ہوئے فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی اٹھنے والی آوازوں کو چانسلر انگیلا میرکل نے مسترد کر دیا ، انہوں نے واضح کیا کہ وہ نئے انتخابات کے حق میں قطعاً نہیں ہیں۔ الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں میں انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین اور اسلام مخالف سیاسی جماعت الٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ پیش پیش ہے۔ میرکل نے کہا کہ اگر پہلے الیکشن کے نتائج سے حکومت تشکیل نہیں دی گئی تو کس حوالے سے دوبارہ عوام کو کہا جائے گا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ووٹ ڈالیں۔ میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن سیاست دان اتنے زیرک ہیں کہ وہ انتخابی نتائج سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

loading...