اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

ایک والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام

ایک والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام

واشنگٹن: امریکہ میں پانچ سال قبل موت پانے والے والد کا بیٹی کو آخری پیغام بھی گلدستے کے ساتھ موصول ہو گیا، بیلی سیلرز کی 21 ویں سالگرہ اداسی کا پیغام لے کر آئی کیونکہ انھیں اپنے مردہ والد کی جانب سے پھولوں کا آخری گلدستہ موصول ہوا۔ ان کے والد کی موت سرطان سے ہوئی تھی، اس وقت سیلرز کی عمر 16 برس تھی تاہم انھوں نے ہر سال اپنی بیٹی کو پھولوں کا تحفہ بھیجنے کی پہلے سے ہی ادائیگی کی ہوئی تھی۔ وہ گذشتہ پانچ برسوں سے پھولوں کا گلدستہ ایک لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ موصول کر رہی تھیں۔ اس سال یہ پیغام تھاکہ میں اب بھی ہر سنگ میل پر تمھارے ساتھ ہوں گا، بس ادھر ادھر دیکھو اور میں وہیں ہوں گا۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ناکسویل سے تعلق رکھنے والی بیلی سیلرز نے ٹوئٹر پر ایک دل سوز پوسٹ میں یہ روداد بتائی اور کہا کہ وہ ان کی ’کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہیں۔ ان کے والد کا پیغام کچھ یوں تھا’’جب تک ہم دوبارہ نہیں ملتے یہ میرا تمھیں آخری پیار بھرا خط ہے۔ میری بچی میں نہیں چاہتا کہ تم میرے لیے کوئی آنسو بہاؤ میں بہتر جگہ پر ہوں‘‘ ان کی اس پوسٹ پر بہہت سارے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

loading...