اشاعت کے باوقار 30 سال

میسی کو چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا

میسی کو چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا

بارسلوانا : معروف فٹ بالر لیونل میسی کو یورپین لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر کیریئر میں چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ شاندار تقریب میں یورپین لیگز میں سب سے زیادہ گولز کرنے پر لیونل میسی کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔میسی کو یورپین گولڈن بوٹ کا اعزاز چوتھی بار ملا جس کے بعد وہ اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے 52 میچوں میں 54 گول سکور کیے۔ ننھے بچے نے سپر اسٹار فٹ بالر کو گولڈن ہبوٹ کا تحفہ پیش کیا جس کے بعد میسی کے بیٹے بھی اسٹیج پر آئے۔

loading...