اشاعت کے باوقار 30 سال

تحمل مزاجی اور قناعت پسندی کے حامل لوگ پسند ہیں

تحمل مزاجی اور قناعت پسندی کے حامل لوگ پسند ہیں

لاہور: نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن کے بغیر کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے، تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں، معاشرے میں ٹھہراؤ کی بجائے بڑی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں کئی سالوں سے پروفیشنل زندگی گزار رہی ہوں اور میری زندگی کا تجربہ ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے۔ جو شخص آگے بڑھنے کی لگن کر کے محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ناکام لمحات سے مایوس ہونے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی لوگ کامیاب ہوئے ہیں و ہ صبر و تحمل کے حامل لوگ ہیں۔ جلد باز اور عجلت میں کام کرنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

loading...