اشاعت کے باوقار 30 سال

چین نے یمن کے قرضے معاف کر دیے

چین نے یمن کے قرضے معاف کر دیے

بیجنگ: چین نے یمن کے 100 کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دیے، یمن کے ساتھ چین کا مضبوط باہمی تعلقات ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں تعینات چینی سفیر ٹیان فائی، یمنی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک الکیلففی کی باہمی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چین یمن کے 100 کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دے گا۔ اس قرض کی معافی کے لئے باقاعدہ طور پر ایک اجلاس میں باہمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ دوسری جانب یمن کے وزیر اعظم نے چین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یمن اور چین مابین دیرینہ دوستانہ مضبوط باہمی تعلقات ہیں۔ یمن چین کے ہر مسئلہ پر ساتھ کھڑاہے اور بلاتفریق چین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

loading...