اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی افواہوں کے بعد برطانیہ کے بکیز کا کاروبار بند ہو گیا، اور بڑے بڑے بکیز نے شادی خاندان کی شاہی سے متعلق شرطیں لگانا بند کر دیں۔ دونوں کے درمیان 2 سال سے معاشقے کی خبریں آ رہی ہیں، جب کہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔ شہزادہ ہیری اداکارہ میگھن مارکل سے متعلق میڈیا کی جانب سے غلط اور نازیبا خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا، اور ان ہی خبروں کی بنیاد پر برطانیہ بھر کے بکیز نے ان کی شادی سے متعلق شرطیں لگانے کا کاروبار شروع کر رکھا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق اربوں ڈالرز کی شرطیں لگنا تھی، تاہم اب بکیز نے شرطیں لگانے کا کام بند کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی افواہوں کے بعد برطانوی بکیز نے شرطیں لگانا بند کریں۔ برطانیہ کی بکیز کمپنی لینڈ بروکس کی جیسیکا برج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی 24 نومبر کو منگنی ہو چکی، تاہم اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل 24 نومبر سے قبل ہی امریکا سے برطانیہ آئی تھیں، اور انہوں نے شہزادہ ہیری کی دادی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی۔

loading...