اشاعت کے باوقار 30 سال

ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں

ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں

لاہور: اداکارہ و ماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جس کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔ میں نے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا تو بس ایک ہی بات میں میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کے ساتھ فنی سفر شروع کیا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ میں اپنے کام کو محنت، لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جو بھی وہ مجھے قبول ہوتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ اب تک جو بھی کام ناظرین نے دیکھا ہے اس کو بہت پسند کیا ہے اور یہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اور کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کامیابی تو ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت، لگن سے کام کرتا ہے مگر اس کامیابی کے بعد نئی راہیں تلاش کرنا اصل ٹارگٹ ہونا چاہیے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کو روکنا یا ان کے لیے رکاوٹیں کھڑا کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ ایسے لوگ کم ہوتے ہیں لیکن زندگی کے جن شعبوں میں کامیاب لوگ ملتے ہیںِ، ان کی داستان ایسے واقعات سے بھری ہوتی ہیں۔

loading...