اشاعت کے باوقار 30 سال

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے یکم سے 3 دسمبر 2017 تک سرکاری تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ 28 نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق جمعتہ المبارک یکم دسمبر کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سرکاری چھٹی ہے جبکہ 2 اور 3 دسمبر کو باالترتیب ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں 28 نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...