اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا وزنی گچھا برآمد

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا وزنی گچھا برآمد

اندور: بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام کے قریب وزنی بالوں کے گچھے کو کامیابی سے نکال لیا ہے اور سرجری کے بعد مریضہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
یہ آپریشن مہاراجا یش وانٹرو اسپتال میں ڈاکٹر ماتُھر کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے انجام دیا۔ 25 سالی ذہنی مریض خاتون کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری کا فیصلہ کیا اور جان کے خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کر کے بالوں کو نکال لیا۔ مذکورہ خاتون ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بالوں کو دانتوں سے نوچ نوچ کر کھا لیتی تھی۔

loading...