اشاعت کے باوقار 30 سال

سوئٹزر لینڈ میں براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد

سوئٹزر لینڈ میں براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد

زیورخ: سوئٹزر لینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس کی تصدیق انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خود کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 7 سال انتظار کرانے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کچھ عرصہ قبل سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ میں پاکستان کے خلاف عوامی مقامات اور بسوں پر اشتہارات لگانے میں براہمداغ بگٹی کا کردار سامنے آ چکا ہے، جس پر پاکستان نے سفارتی سطح پر ان ملکوں کے سفرا سے احتجاج بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی برسوں سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کی گئی بار ہار پیشکشوں کو مسترد کر چکے ہیں، براہمداغ بگٹی کی جماعت بلوچستان میں بد امنی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہی ہے جب کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے وہ بھارت سے مالی تعاون کی درخواست بھی کر چکے ہیں، انہوں نے 2016 میں بھارت کا دورہ بھی کیا تھا۔

loading...