اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

آرمی چیف کی میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

آرمی چیف کی میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران ملٹری پولیس ٹریننگ سنٹرکا بھی دورہ کیا، میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی انہوں نے عظیم قربانی پر میجر اسحاق شہید اور اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بدھ کے روز مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران ملٹری پولیس ٹریننگ سنٹر کا بھی دورہ کیا، جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انور علی کو کرنل کمانڈنٹ کور آف ملٹری پولیس کے بیج لگائے، آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ساوتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں، جاری آپریشنز اور ایف سی کی استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

loading...