اشاعت کے باوقار 30 سال

عراق: مارکیٹ میں کار بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک، 40 زخمی

عراق: مارکیٹ میں کار بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک، 40 زخمی

کرکوک: شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم داعش کے خودکش حملہ آور اس علاقے میں اکثر حملے کرتے رہے ہیں۔

loading...